مکرمی!
سپریم کورٹ کے حالیہ فیضلہ نے جہاں حق پر مبنی ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے وہیں متاثرین کو بڑی راحت دی ہے ،تو دوسری طرف اس فیصلہ نے عدالت پر عوام خاص طور مسلم اقلیتی طبقہ کا اعتماد بحال کیا ہے، اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چندرچور کو قلبی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تو ہزاروں متاثرین کی دعاؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں، مگر افسوس کہ یہ فیصلہ کافی دیر سے آیا۔
یہ بہترین موقع ہے کہ متاثرین بلڈوزر سرکار کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کر ۲۵لاکھ جرمانہ وصول کرنے کے لئے عزم وحوصلہ پیدا کریں،تو دوسری طرف مسلم تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملہ میں متاثرین کی مدد کریں اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے راہ ہموار کریں۔
آپ کا
ابو اسامہ مدنی
خادم جامعہ رحمانیہ اسلامیہ، رحمان نگر، سیمرا ہردو، کشی نگر
