ہندوستان کا آئین دنیا کا سب سے بڑا آئین ہے: طالبہ جانوی

بیدر۔ 26؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک پبلک اسکول میں 75ویں یوم دستور کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ نویں جماعت کی طالبہ سدرہ نے کہا۔ 26؍ نومبر آزاد ہندوستان کے جمہوری نظام میں ایک اہم دن ہے۔ ہماراآئین 26؍ نومبر 1949 کو اپنایا گیا۔ اسی کے تحت آج ہم یوم دستور منا رہے ہیں۔

ہندوستان کا آئین 26 نومبر 1949 کو اپنایا گیا تھا، لیکن 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ ایک اور طالبہ جانوی نے کہا کہ ہمارے آئین نے ملک کے لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔ سب کے لیے مساوات، بنیادی حقوق اور فرائض بھی دیے گئے ہیں۔ ہمارا آئین وہ عظیم قانون ہے جو ہم سب کی حفاظت کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں آئین کے نافذ ہونے کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ آئین کا معمار جو آئین کی اہمیت سے سب کو آگاہ کرتا ہے۔ اس دن کی خاصیت آئین کے معماراول ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں بتانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کو دنیا کا سب سے بڑا آئین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔نویں جماعت کی طالبہ سوہاسنی نے آئین کی تمہید پڑھی۔ انہوں نے ہندوستان کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئین کو سمجھیں اور اس کا احترام کریں۔اس موقع پر ٹریفک کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ حصہ لینے والے طلباء کو اول، دوم اور سوم انعامات دئیے گئے۔ ڈین کے ذریعہ طالب علم ہنومان کو سر ٹیفکیٹ، ٹرافی اور میڈل سے نوازا۔ اس موقع پر پرنسپل عارفہ ہادی، پرنسپل امجد علی اور تمام سٹاف ممبران موجود تھے۔

اس بات کی اطلاع نلنی ڈی جی پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول، بیدرنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے