بیدر :26؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): محمد اعظم پاشاہ معلم اسکول ہذا کی اطلاع کے مطابق کے پی ایس گورنمنٹ اردو ہایر پرائمری اسکول میں اج بتاریخ 26 نومبر یوم دستور منایا گیا جس میں اسکول ہذا کی ہشتم کی طالبہ صبا کوثر نے تمام طلبہ وطالبات کو اسکول کے دستور کی تمہید کی قسم دلوائی اس موقع پر سید منور علی معلم نے دستور کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں طلبہ و طالبہ کو تفصیل سے بتلایا اسکول ہذا کے تمام معلمین و معلمات شریک تھے ۔
