بیدر۔26؍نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری): جناب ایم اے سمیع جنرل سکریٹری بیدر ضلع کانگریس کی پریس ریلیز کے بموجب آج بروز26؍ نومبر 2024 ’’قومی یومِ آئین‘‘ کے موقع پر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی دفتر میں ’بھارت کے آئین کی تمہید‘ کا حلف لیا گیا۔
یوم آئین ہر سال 26؍ نومبر کو ہندوستانی آئین کو اپنانے کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ 1949 کا دن تھا جب ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے دستور کو باضابطہ طور پر اپنایا، جو 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا، جو ہندوستان کی ایک خودمختار اور جمہوری جمہوریہ میں تبدیلی کی علامت ہے۔اس تقریب کی صدارت مسٹر نرسنگ راؤ سوریہ ونشی سابق رکن پارلیمنٹ نے کی۔انہوں نے عہدیداران و اراکین کو اس کی اہمیت بتائی۔ گپتا ایڈوکیٹ نے تمام شرکا کو حلف دلایا اور جناب ایم اے سمیع جنرل سکریٹری کانگریس ضلع بیدر نے انگریزی میں دستور کا لب لباب پیش کیا۔
اس موقع پرامرت راؤ چمکوڑے، پردیپ کشنور، سنجے جاگیردار، جنرل سیکرٹری KPCC، شرنپا وکیل، سنجیو ڈی کے ایس سی سیل کے صدر، روحی داس گھوڑے، جان ویزلی جنرل سیکرٹری KPCC، رگھوناتھ راؤ جادھوسابق صدر، پنڈت چدری دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ نثار احمد، محمود خان درانی، راکیش، شنکر ریڈی، گوردھن راٹھوڈ، تیجما، جیوتی، پریما، سنگیتا، وشال ڈوڈی، محمد غوث الدین، جارج فرناندیس، چندرکانت پاٹل، رگھونت راؤ جادھو وغیرہ موجود تھے۔
