بیدر۔14؍دسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): صدر ،سکریٹری وجملہ ٹرسٹیان بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن بیدر نے حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر مسلم معاشرہ میں خواتین کو ان کی ذمہ داری سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے علماء کرام کی سرپرستی اور بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کی نگرانی میںاجتماع ِعام برائے خواتین کا انعقادکیا گیا ہے ۔بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن بیدرنے خواتین کیلئے اجتماعِ عام بعنوان ’’اصلاحِ معاشرہ میں خواتین کا رول ‘‘ زیرِ صدارت جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن و صدر رابطہ ملت ضلع بیدر 19؍دسمبر بروز جمعرات بوقت بعدنمازِ ظہر، بمقام ممتاز فنکشن ہال نورخان تعلیم بیدر عمل میں آرہا ہے ۔
مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب ناظم کہف الایمان حیدرآباد شرکت کرتے ہوئے پُر مغز خطاب کریں گے۔جبکہ مولانا عبدالغنی خان حسامی صاحب صدر جمعیت العلماء ضلع بیدر، مولانا نذیر احمد شکیل حسامی صاحب صدر مجلسِ تحفظ ختم نبوت ضلع بیدر، مولانا مونس کرمانی صاحب ناظم مدرسہ بدر العلوم للبنات بیدر ،مولانا عثمان عباسی ندوی صاحب بسواکلیان، مولانا محمد تصدق حسین ندوی صاحب صدر جمیت العلماء ضلع بیدر، جناب ڈاکٹر شاہ ضیا الاسلام صاحب بیدر، مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی صاحب بانی مہتمم مدسرہ روضۃ البنات بیدر، فضیلۃ الشیخ محمدمجیب الرحمن قاسمی صاحب خطیب مسجدِعلی بیدر پروگرام کی سرپرستی کریں گے۔
تمام بردارانِ اسلام سے پُر خلوص اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں کی خواتین کو اس اجتماع ِ عام میں ضرور بضرور شریک کرائیں تاکہ خواتین اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوکر معاشرہ کی اصلاح میںاہم رول ادا کرسکیں ۔
