بیدر۔ 15؍دسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد یوسف حسین ریٹائرڈ چیف آفسر کرناٹک میونسپل آڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ،ساکن بیدر کی دختر نیک اختر کا عقد مسعود جناب مرزا مکرم علی بیگ صاحب مرحوم بزنس ان کے ایس اے ساکن حیدرآباد کے فرزند مرزا مشرف علی بیگ بی کام ان کے ایس اے اینڈ انڈیا کے ساتھ ۱۰؍جمادی الثانی کو بعد نماز عصر مسجد ابراھیمیہ، مخدوم جی کالونی ایرپورٹ روڈ بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا۔
محفل عقد و پٹیل پیالیس فنکشن ہال بیدرمیں پر تکلف ضیافت میں علمائے مشائخین، ماہرین تعلیم، ماہرین صحت، ماہرین تعمیرات، ماہرین قانون، تاجرین، سرکاری و خانگی ادارہ جات کے عہدیداران کے علاوہ بیدر، چٹگوپہ، ہمناآباد، گلبرگہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک کے دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعدادموجودتھی۔
محمد یوسف حسین کی نگرانی میں جناب ذاکر حسین جمعدار، شکیل حسین جمعدار، محمد صادق اودگیر، ڈاکٹر آصف حسین، ڈاکٹر عادل حسین، اویس تجمل انجینئر نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔
