جسمانی صحت کے لیے کھیل سنگ میل: محمد شریف فلاحی

 

ڈومریاگنج، سدھارتھ نگر: انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لیے تعلیم، اور تعلیمی ارتقاء کے لیے صحت مند جسم اور صحت مند جسم کے لیے کھیل سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تعلیمات میں صحت و تندرستی پر کافی زور دیا گیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کھیل کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھیں اس پر عمل کریں اور خود بھی صحت مند رہیں لوگوں کو صحت مند رہنے کی ترغیب دیں تاکہ معاشرے میں صحت مند لوگ اپنی خدمات انجام دیں۔

مذکورہ خیالات کا انعقاد جامعہ مصباح العلوم چوکنیاں میں منعقد ہونے والے دو روزہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر صدر جامعہ مولانا محمد شریف فلاحی کھلاڑی طلبہ اور اساتذہ کے درمیان اسپورٹس ڈے کے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گرام پردھان چوکنیاں محمد الیاس نے کہا کہ کھیل کے بے شمار فائدے ہیں جس سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت نے اپنے نصابی تعلیم میں روز اول سے کھیل اور ورزش کو نمایاں مقام دیا۔ اور بلاک تحصیل اور ضلع کی سطح پر حسب حال اس کے مقابلے بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔ قابل مبارکباد ہے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے ذمہ داران کہ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعے دیے گئے نصاب تعلیم کی اس اہم پہلو کو سمجھا اور اس پر ہر سال عمل کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے بہتر نتائج بھی سماج کو مل رہے ہیں۔

اس کا افتتاح گرام پردھان محمد الیاس صدر جامعہ محمد شریف فلاحی ناظم جامعہ ہاتب کلیم چودھری نے ربن کاٹ کر اور ایک گیند کھیل کر کیا۔

اس موقع پر بے شمار سرگرمیاں انجام دی گئیں۔چیئر ریس میں محمد ناصر ، محمد اعیان، ملک احمد علی ،ٹافی جمپ میں محمد ارشد ، محمد اسرار ، احمد فرحان ، سہیل احمد نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بقیہ مقابلے ابھی جاری ہیں۔

اسپورٹس ڈے منعقد کرانے میں شعبہ ابتدائی کے انچارج مولانا احمد علی فلاحی ، مولانا عبدالرؤف فلاحی، مولانا اقبال احمد قاسمی،مولانا عاصم عزیز ماسٹر عبدالرب حافظ مستقیم وغیرہ نے رول ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے