بیدر۔ 26؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس(AIOCD) اور کرناٹک اسٹیٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تمام کیمسٹ اور ڈرگسٹ جو ریاست اور پورے ہندوستان میں ہیں ان تمام کی نمائندگی کرتے ہوئے سکریٹری مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کو تیسری دفعہ لکھاہے کہ آن لائن ادویات کی فروخت کو روکنے کے لیے کارروائی کی جائے۔ یہاں بیدر میں بیدر ڈسٹرکٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر شیوراج پاٹل اور جنرل سکریٹری محمد خالد شریف نے الزام لگایا ہے کہ آن لائن ادویات کی فروخت کے پلیٹ فارم کووڈـ19 کے دوران دی گئی خصوصی اجازت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا ان کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی لگائی جائے۔
AIOCDصدر JSسندھے اور جنرل سکریڑی راجیو سنگھل نے کہاہے کہ نوٹی فکیشن G.S.R.220(E)دراصل کوویڈ وبا کے وقت مارچ 2020کوجاری کیاگیاتھا۔ تاکہ وہ مقامی کیمسٹ تک دوائیں پہنچیں ۔ لیکن اب اس کامس یوز کرتے ہوئے Swiggy اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم ڈرگس سے متعلق مرکزی حکومت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں (مقامی ذمہ داران) نے الزام لگایا کہ اس سے مریضوں اور عوام کی صحت بری طرح متاثر ہوگی۔
ادویات کی آن لائن فروخت فوری بند کی جائے۔ ادویات کی آن لائن فروخت کا جاری کردہ لائسنس واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس(AIOCD) اور کرناٹک اسٹیٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے 12.40 لاکھ ممبران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے خلاف لڑنا ناگزیر ہو جائے گا۔ اور ہم وہ لڑائی لڑکر رہیں گے۔
