بیدر۔ یکم جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ایک پریس نوٹ کے بموجب بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ کی جانب سے عظیم الشان تقریب اعزازات منعقد ہوئی جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز نے کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو کارنامہ حیات اعزاز 2024 اور گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ شاعر و صحافی ،مدیر’’ چراغ نور‘‘ جناب مبین احمد زخم کو گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ ان کی صحافتی خدمات پر حضرت سید شاہ علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس موقع پر قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود صدر بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ اسد علی انصاری سابق چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مبین احمد زخم ؔ کو ’’گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ‘‘ ملنے پر بیدر کے شعراء ، ادباء اور صحافیوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ خصوصاًجناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے جناب مبین احمد زخم ؔکو ایوارڈ کی مبارک باد پیش کی ہے اور کہاہے کہ مبین احمد زخم ؔ ای ٹی وی اردو کے رپورٹر ہیں اور مسلسل اپنی رپورٹنگ کے ذریعہ اردو زبان وادب کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ میری نیک تمنائیں مبین احمد زخم ؔ کیساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے