عبدالمنان ندوی کی خاص رپورٹ

تولہوا کپلوستو نیپال: ضلع کپلوستو نیپال کے صدر مقام تولہوا میں قائم عربی ادارہ مرکز الامام احمد بن حنبل الاسلامی تولہوا نیپال میں کل بتاریخ 31 دسمبر بروز منگل 2024 صبح دس بجے کئ روز سے چلنے والے مسابقاتی انجمن جس میں طلباء وطالبات نے عربی، اردو، انگریزی و نیپالی زبانوں میں بڑے ھی جوش و خروش اور شوق و جذبے کے ساتھ مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر تقسیم انعامات کے جلسے میں شرکت کی اور گراں قدر انعامات کتابوں کی شکل میں مرکز کے شیخ الجامعہ مولانا محمد زمان ریاضی و مولانا عبدالخالق سلفی، مولانا سجیل احمد سنابلی حفظهم اللہ کے ہاتھوں حاصل کیا۔چونکہ مسابقہ ہر درجے کا آپس میں تھا اس لئے ہر درجے میں اول، دوم، سوم و تشجیعی انعامات سے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کی گئی یہاں تک کہ کسی کسی درجے میں اول، دوم، سوم پوزیشن ٹکرانے کے باوجود بھی مساوی انعامات سے طلباء و طالبات کو نوازا گیا۔

تقسیم انعامات کا پروگرام مربی انجمن شیخ عبدالمنان ندوى نے بڑے ھی خوش اسلوبی کے ساتھ نبھاتے ہوئے طلباء و طالبات کو قیمتی نصائح سے نوازا اور طلباء وطالبات کو تعلیم کے حصول کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور اسے بہتر طریقے سے نبھانے اور حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ جبکہ مرکز کے مدیر الامتحان وشیخ الحدیث، استاذ الاساتذہ شیخ عبدالخالق سلفی حفظہ اللہ نے بھی طلباء و طالبات کو قیمتی مشوروں اور اساتذہ سے اپنا مضبوط ربط رکھنے و اساتذہ کے ادب واحترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان سے بارہا کسی چیز کو سمجھنے اور بار بار پوچھنے و اصلاح کرنے کی طرف ترغیب دلائی۔ وہیں آخر میں مرکز کے روح رواں، اساتذہ، طلباء و طالبات کے دلوں کی دھڑکن موقر شیخ الجامعہ جناب شیخ محمد زمان ریاضی حفظہ اللہ نے بڑے ہی تفصیل سے طلباء و طالبات کی ذمہ داریوں کو یاد دلایا اور ان کی تقریری صلاحیتوں و تیاریوں کے سلسلے میں بھی کافی گراں قدر نصیحتوں سے نوازا اور کہا کہ آپ ہی میں سے علامہ ابن تیمیہ و ابن القیم و امام غزالی رحمھم اللہ پیدا ہوسکتے ہیں لیکن شرط یہ ھے کہ آپ اپنے فرض منصبی کو پہچان لیں، پھر دنیا آپ کے قدموں کے نیچے ہوگی۔ آپ ہی سربلند رہوگے۔ زمانہ آپ کا انتظار کر رہا ھے، آپ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاھتا ھے۔ اس لئے طلباء عزیز وقت کی قدر کرو اور بہتر سے بہتر بن کے دکھاؤ۔ وہیں مرکز کے دیگر اساتذہ کرام شیخ سجیل احمد سنابلی، شیخ شبیر احمد سراجی، شیخ جمال احمد سراجی، شیخ سمیر احمد سراجی و ماسٹر ثناء اللہ و ماسٹر طارق خان، ارسلان محمد زمان و ماسٹر شیلندر یادو حفظھم اللہ نے حکم کے فرائض بڑے ہی چابکدستی کے ساتھ انجام دے کر طلباء و طالبات کو اول دوم سوم و تشجیعی پوزیشن قرار دیا۔۔۔۔۔

پروگرام کو بہتر بنانے میں سبھی اساتذہ کرام، معلمین و معلمات و ماسٹر حضرات نے طلباء وطالبات کی تقاریر کی اصلاح و تیاریاں اپنی خاص نگرانی میں کروائیں اور پروگرام میں برابر شریک رہ کر اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کے لئے مربی انجمن شیخ ندوی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بہتر عزم و حوصلے کی امید جتائ۔ پروگرام میں اسکول کے چوکیدار جناب حقیق اللہ صاحب نے پروگرام کے سبھی سیشنوں میں حاضری دے کر اساتذہ کرام معلمین و معلمات کو چائے پانی وغیرہ سے بہترین ضیافت کی، اللہ انھیں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔

پروگرام میں جن بچے اور بچیوں نے اپنی کامیابی درج کرائی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہیں۔عربی درجات #ثانیہ ثانویہ اردو تقریر محمد یاسر عبدالشکور وابو حذیفہ شمیم ریاض اول،فیضان احمد نوراللہ دوم،ارشد سلطان محمد زمان سوم،#اولی ثانویہ عزیز اللہ حقیق اللہ اول،عزیز الرحمن محمد ابراہیم دوم،عبدالرحیم عبداللہ سوم ثانیہ متوسطہ #محمد فیروز ریاض الدین وعبدالغفور عطاء الرحمان اول ‘ریحان احمد مسعود احمددوم،الیاس احمد نثار احمد سوم #اولی متوسطہ:قمر الدین جیش محمد و محمد آصف محمد یوسف اول۔محمد سعید غیاث الدین دوم۔عبدالمتین محمد حسین سوم۔#ادنی متوسطہ:عبدالاحد محمد عمر اول،زید احمد شفیق احمد دوم،مجیب الرحمن محمد سبحان و محمد فیصل مشتاق احمد سوم اسیطرح عربی تقریر میں ابوحذیفہ شمیم ریاض اول،فیضان احمد نوراللہ دوم،عزیز اللہ حقیق اللہ سوم ۔اور انگریزی تقریر میں ابوحذیفہ شمیم ریاض اول۔محمد یاسر عبدالشکور دوم۔بلال احمد سوم #نیپالی تقریر میں ابوحذیفہ شمیم ریاض اول۔ارشاد احمد کلام الدین دوم ریحان احمد مسعود احمد سوم #مکتب گروپ:درجہ پنجم بسام احمد عبدالاحد اول۔ذیشان احمد امجد علی دوم۔شاہ رخ خان محمد حنیف سوم۔درجہ چھارم:محمد فواز بلال احمد اول۔زاھد خان عبدالقیوم دوم۔سرفراز احمد مجیب الدین سوم درجہ سوم:محمد عمران محمد رضا ومحمد احسان محمد اختر اول۔زبیدہ خاتون نور خان دوم۔اریبہ خاتون عبدالنعیم سوم درجہ دوم:ساجدہ خاتون جیش محمد اول۔ندبہ خاتون عبدالحکیم دوم۔محمد ریان محمد اختر سوم۔

One thought on “مرکز الامام احمد بن حنبل الاسلامی تولہوا نیپال میں مسابقاتی انجمن بحسن و خوبی اختتام پذیر”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے