کوہیر منڈل میں ہوگا اس مہم کا پہلا عظیم الشان اجلاسِ عام

مہمان خصوصی ہونگے نبیرۂ شیخ الاسلام نائب امیرالھند و جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا مفتی سید سلمان صاحب منصورپوری

ظہیرآباد/کوہیر یکم جنوری(مشرقی آواز جدید): مفتی عبدالصبور قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے مطابق ،31/دسمبر بروز منگل بعد نمازِ ظہر جامع مسجد کوہیر میں جمعیۃ علماء متحدہ ضلع سنگاریڈی کے اراکین منتظمہ کا مشاورتی اجلاس حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کی صدارت و حضرت مولانا مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری ضلع کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی رہے جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب

اس اجلاس میں ریاستی سطح پر حکومت تلنگانہ سے چار اہم مطالبات:

1۔ ہیٹ کرائم اینڈ ہیٹ اسپیچ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے موافق اسمبلی میں بل پاس کیا جاۓ کہ کسی بھی مذہب اور مذہبی اشخاص کے خلاف بیان بازی پر ایک قانون بنایا جاۓ کہ وہ مستحق سزا قرار دیاجائے اور اس کے خلاف کڑی کارروائی کی جاۓ تاکہ ریاست میں امن برقرار رہے۔

2۔ مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیئے دستور کی دفعہ 91، عبادت گاہوں کا تحفظ ، کی بنیاد پر ریاستی حکومت بھی قانون بنائے

3۔ اوقافی جائیدادوں کی حفاظت کے لیئے کؤی منظم و مضبوط قانون بنایا جاۓ

4۔ جس کی جتنی بھاگیا داری اس کی اتنی حصہ داری والے نعرہ والی سرکار ریاست بھر میں بھی اقلیتوں کو ان کی آبادی کے تناسب سیاسی و سماجی حقوق دینے پر مثبت قدم اٹھاۓ

کو منوانے کی غرض سے 26اپریل 2025کو حیدرآباد میں کم و بیش 5لاکھ افراد کے ذریعہ ایک عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد کیا جارہا ہے۔

اس مرکزی اجلاس کو کامیاب موثر اور نمائندگی کرنے والا اجلاس بنانے ریاست کے ہر ضلع میں ایک اجلاس اس مہم کا حصہ بنانے کے لیے رکھے جائیں گے اور اس مہم کا آغاز متحدہ ضلع میدک کا اجلاس جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کی زیر نگرانی جمعیۃ علماء منڈل کو ہیر کے زیر انتظام ریاستی صدرِ محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب کی صدارت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی زیر نگرانی جامع مسجد کوہیر میں 17جنوری 2025بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب ہونے جارہا ہے جس میں کم و بیش 5/ہزار افراد کو جوڑا جاۓ گا اور اجلاس کے بعد کھانے کا بھی نظم رہے گا ان شاءاللہ۔

اس اجلاسِ عام میں ملک کے مایۂ ناز عالمِ ربانی فقیہ العصر نبیرۂ شیخ الاسلام نائب امیر الہند و جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید سلمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہ مہمان خصوصی ہوں گے جس کے اشتہارکی رسمِ اجرا بھی اسی مشاورتی اجلاس میں انجام دی گئی۔

اس موقعہ پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے اراکین منتظمہ بالخصوص حافظ اکبر صاحب خازن جناب عبدالقدیر صاحب سکریٹری مولانا مصباح صاحب سداسیوپیٹ حافظ شفیع صاحب منہاجی مولانا مدثر قاسمی حافظ خلیل صاحب ماڑگی مولانا شوکت مظاہری ودیگر نے شرکت کی۔

مفتی عبدالباسط صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل کوہیر و دیگر نے درخواست کی ہے سبھی احباب سے اس اہم مہم کا حصہ بنتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں اور کامیاب کریں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے