بسواکلیان (نامہ نگار): شہر بسواکلیان میں معیاری طور تمام ڈیزائننگ ورک کی سہولیات سے آراستہ ڈیزائننگ و پرنٹنگ ورکس کا مرکز ایم ایف گرافکس, ریڈ روز کامپلکس, نزد  گاندھی چوک بسوا کلیان, کا جناب محمد نعیم الدین چابکسوار سینئر صحافی اردو کی سرپرستی میں آج افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی کلمات جناب یوسف الدین نیلنگے نے کہے, حافظ میر فرخند علی ,امام جامع مسجد بسواکلیان نے تلاوت کلام پاک کے زریعے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر موجود شرکاء میں ڈاکٹر  ذبی اللہ خان, ڈاکٹر سید اسد اللہ مجاہد، جناب علاٶالدین صاحب، ذولفقار احمد چابکسوار، اکرام الدین چابکسوار، ریاض پٹیل، محمد منہاج الدین بھولے نائب امیر مقامی، شیخ زبي  لیکچرر، محمد اسد اللہ خان ذکی، ڈاکٹر ذبیح اللہ خان، جمیل بھولے کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور دیگر دوست احباب کثیر تعداد میں شریک شرکاء نے ایم ایف گرافکس کے پروپرائٹر محمد فہیم الدین اور ان کے والد محترم جناب محمد نعیم الدین چابکسوار کو مبارکباد پیش کی۔
محمد فہیم الدّین صاحب, اُردو عوام ٹائمز پورٹل نیوز, کے ذمےدار ہیں اور اسکی اشاعت اور سوشیل میڈیا میں سروس بھی دیتے ہیں, ایم ایف ڈیزائن, گرافکس میں ہر قسم کے پرنٹ کے کام کیئے جاتے ہیں کاروباری ,  تعلیمی اداروں اور بڑے تجارتی مراکز کے بینر , بل بک, کیلنڈر, نوٹ بک, کتابیں وغیرہ کے ڈیزائن و پرنٹ کے کام ہوتے ہیں اس کے علاوہ ٹکسائز بل کی آن لائن فلائنگ کی سروس بھی کے جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے