یادگیر 5/جنوری(مشرقی آواز جدید): کرناٹک کے یادگیر ضلع میں واقع شاہ پور تعلقہ کے علماء اہل سنت والجماعت کی جانب سے 6/جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام مولوی مسجد آثار محلہ میں جشن خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ و جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے۔
اس جلسے کو مہمان خصوصی خطیب اہل سنت ناصح قوم وملت واعظ شعلہ بیان آل رسول اولاد غوث اعظم حضرت علامہ و مولانا سید محمد عاطف ابرار ازھری صاحب قبلہ فاضل جامعہ ازھر مصر و شیخ الادب جامعہ رضائے مصطفٰی گلشن رضوی رائچور کا خصوصی خطاب ھوگا۔ لہذا تمام عاشقان اولیاء سے گزارش کی جاتی ہے کہ جلسہ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔
