بیدر۔ 18؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): کل 17؍جنوری جمعہ کو وارڈ نمبر 11 کی میونسپل کونسلر دروپدی کالے کی زیرصدارت ، شاہ گنج بیدر میں میونسپل کونسل کے فنڈ سے چلنے والے ہائی ماس لائٹ اور 2عددبورویل کا افتتاح میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر جناب رحیم خان کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ ذرائع کے بموجب ممبران کی درخواست پر وعدہ کیا گیا کہ وارڈ نمبر 11 کو 1 کروڑ (ایک کروڑ) کی گرانٹ دی جائے گی۔اس پروگرام میں بیدر میونسپل کونسل کے چیئرمین شری غوث الدین، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شری پرشانت دوڈی، میونسپل کمشنر شری شیوراج راٹھوڑ، میونسپل کونسل کے ممبر شری شوکت علی اور سینئر لیڈران ابھی کالے، شری محمد اظہر، شری عبداللہ ستار، شری ایس پی راجا شیکھر، شری محمد مسکین شاہ اور محلہ کے بزرگوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی موجود تھے۔جناب حاجی پاشاہ کے ذریعہ
سے بھیجے گئے ای میل میں درج ہے کہ اس بات کی اطلاع وارڈ نمبر 11کی کونسلر دروپدی کالے نے دی ہے۔واضح رہے کہ اس پریس نوٹ میں رحیم خان کوصرف وزیربلدیہ لکھاگیاہے ، جب کہ وہ وزیر حج بھی ہیں، وزیر حج لکھنا شاید وہ بھول گئے۔
