بیدر۔ 18؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دئے جانے والے سالانہ ایوارڈز میں کنڑ پربھا کے کلبرگی ایڈیشن کے سربراہ اور بیدر ضلع کے سینئر صحافی اپاراؤ سعودی کو بہترین سیاسی تنقیدی رپورٹنگ کے لیے ’’قادری شامنا ایوارڈ‘‘ کیلئے نامزدگی کااعلان کیا گیا ہے۔ 18؍ اور 19؍ جنوری کو ٹمکور میں منعقد ہونے والی 39؍ویں ریاستی سطح کے صحافیوں کی کانفرنس میں انھیں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں انہیں بیدر شہر کی اکھل بھارتیہ برہمن مہاسنگھ کی بیدر ضلع یونٹ نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع یونٹ کے صدر رمیش کلکرنی، راجیش کلکرنی، دتو کلکرنی، سنجے کلکرنی، سنیل کلکرنی، گوپال کلکرنی، ہنومنت کلکرنی، وینکٹیش کلکرنی موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔
