ظہیرآباد/کوہیر : 21 جنوری (مشرقی آوازجدید): صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان وانچارج ضلع سنگاریڈی نے کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوے کوہیر منڈل مستقر میں اردو میڈیم گورنمنٹ گرلز اور بوئز ہائی اسکول کے اور کویلی ہائی اسکول، گرجواڈا ہائی اسکول، بلال پور ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے تقریباً 90 طلباء و طالبات میں صدر مجلس اتحادالمسلمین کوہیر محمّد رفیع الدین کی زیر نگرانی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالار ملت ماڈل پیپر آل ان ون گائیڈس اور ایگزام پیٹ اسکیل اور پن کی تقسیم عمل میں ائی۔ اور گورنمنٹ ہائی اسکول انگلش میڈیم اور تلوگو میڈیم کے طلباء و طالبات میں ایگزام پیٹ اسکیل اور پن کی تقسیم کی گئی۔ اور صدر مجلس دگوال محمّد واجد کی نگرانی میں کوہیر منڈل موضع دگوال گورئمنٹ ہائی اسکول کے طلباء میں سالار ملت ماڈل پیپر آل ان ون گائیڈس اور ایگزام پیٹ اسکیل اور پن کی تقسیم عمل میں ائی۔ اور اس پروگرام کے انقاد کے موقع پر ایم ایل اے کاروان کوثر محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں اور مجلس ایک ایسی واحد سیاسی جماعت ہے جو مسلمانوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے ہندوستان میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے جو علم کے میدان میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی میں مجلس آگے ائی ہے اور کہا کہ سالار ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت ہر سال آل ان ون گائیڈس تقسیم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو اس سالار ملّت آل ان ون ماڈل پیپر گائیڈس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے امتحانات کی اچھی طرح سے تیاری کرنے اور اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے والدین، اساتذہ، اسکول اور اپنے شہر، ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کا مشورہ دیا۔ اور صدر مجلس اتحاد المسلمین کوہیر محمّد رفیع الدین نے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے سالار ملّت ماڈل پیپر ال ان ون سے استفادہ کرتے ہوئے اچھی طرح کامیابی حاصل کرنے اور اپنی تعلیمی قابلیت سے قوم کی خدمت کرتے ہوئے قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا مشورہ دیا۔ اور بعد ازاں اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد نصیر الدین کارپوریٹر نانا نگر، صدر مجلس اتحاد المسلمین ظہیرآباد محمّد اطہر،  محمّد فاروق معتمد کوہیر مجلس اتحاد المسلمین، کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر ذاکر حسین، صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ محمد غوث پاشاہ، صدر مجلس اتحاد المسلمین مدری وسیم پٹیل، کوہیر مجلس اتحاد المسلمین جنرل سیکریٹری محمّد معین، گرلز ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر صحابہ اشا لتا، محمد شمس الدین سیکرٹری کوہیر ، محمّد بابر قضانچی، محمد ماجد یوتھ لیڈر،ایم آئی ایم ظہیرآباد رکن شوریٰ محمّد غوری صاحب کے علاوہ اسکول اساتذہ اور دیگر مجلسی کارکن موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے