ظہیر آباد 20/ جنوری(مشرقی آواز جدید): آئی ڈی ایس ایم ٹی کالونی، وارڈ نمبر 12، اسمارٹ سٹی ظہیر آباد کے رہائشی کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، جو ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ اس ضمن میں تلنگانہ فریڈم فائٹر ڈاکٹر جاں نثار معینؔ نے اس سنگین مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی رہنماؤں اور عوام کے ہمراہ میونسپل کمشنر سے بارہا درخواست کی ہے کہ کالونی میں فوری طور پر پینے کے پانی کا نل نصب کیا جائے یا مستقل کنکشن فراہم کیا جائے۔جس پر کمشنر صاحب نے مسئلے کو بہت جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ۔یہ مسئلہ خاصی تکلیف کا باعث بن رہا ہے، اسی لیے مکینوں نے بلدیہ سے ان کی حالت زار کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر جاں نثار معین، سید احمد، محمد یوسف، ایوب خان، محمد مولا (میکا نک) ،محمد یوسف شریف (فروٹ مارکیٹ صدر)، فیاض (کرائم رپورٹر )اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی اور دیگر افراد نے دستخطی مہم کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کی ہے۔ جس سے مکینوں کو امید ہے کہ بلدیہ بروقت اقدام کرے گی اور عوام کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔۔۔
