ظہیرآباد 24/ جنوری(مشرقی آواز جدید): جناب مفتی عبدالصبور قاسمی چیرمین حراء فاؤنڈیشن  ظہیرآباد سید منظور حسین صدر مدرسہ اسلامیہ اکبرالعلوم مفتی نذیر احمد حسامی نائب صدر حافظ اکبر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ  ظہیرآباد مدرسہ اسلامیہ اکبرالعلوم کریم کالونی میں  بتاریخ 12 فبروری بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب عظیم الشان جلسہ عام تکمیل حفظ قرآن مجید ودستار بندی  منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی مولانا پی ایم مزمل آحمد صاحب رشادی والا جاہی  بنگلور  مولانا ابوعبداللہ سالم قمر چترویدی صاحب مدظلہ ایجوکیشنل اکیڈیمی بہار شرکت کریں گے جلسہ کا آغاز حافظ عبدالماجد ناظم مدرسہ ھذا کی قرآت کلام پاک سے ہوگا نعت خواں حافظ و قاری محمد جنید استاد شعبہ حفظ مدرسہ ھذا پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے مقامی مقررین مولانا عتیق آحمد قاسمی مولانا عبدالمجیب قاسمی عبدالصبور قاسمی ناظم الدین غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سید افسر پاشاہ قادری کے خطابات ہوں گے جناب عبدالماجد ناظم مدرسہ نےکہا کہ  تین سال کی کم وقت میں 7 طلباءنے تکمیل حفظ قرآن کیا جوکہ مدرسہ کے ذمہ داروں صدر مدرسہ اکبر العلوم جناب سیدمنظور حسین افراد خاندان کی انتھک کاوشیوں کا نتیجہ ہے آخر میں سید منظور حسین نے عامتہ المسلمین  سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے