دار العلوم ندوہ العلماء میں یوم تقریب جمہوریہ

دار العلوم ندوۃ العلماء میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ، پرچم کشائی نائب مہتمم مولانا عبد العزیز بھٹکلی ندوی کی، انہوں نے کہا : یوم جمھوریہ یوم تجدید عہد ہے ، یوم احتساب ہے ، ہندوستان کا قانون بہت جامع ہے ، اور اس میں ملک کے تمام طبقات کی رعایت رکھی گئی ہے ، مولانا نے مزید کہا ہے کہ ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار ناقابل فراموش ہے ، جو لوگ ا س کا علم نہیں رکھتے ، انہٰیں اس کا ممطالعہ کرنا چاہئے ، مولانا خالد ندوی غازیپوری نے کہا کہ یوم جمہوریہ میں پورے ملک میں تقریبات کا انعقا د ہوتا ہے، اس سے دلوں میں ہمت و حوصلہ اور قانون پر عمل کر نے کا جذبہ ہے ، مسلمانوں کو اس ملک میں اپنے تشخص اور امتیازات کے ساتھ رہنا چاہئے ، مولانا ڈاکٹر محمد فرمان ندوی نے بھی جمہوریت کی تاریخ پر روشنی ڈالی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ، پھر ترانہ ہندی اس کے بعد ناظم الاصلاح عادل معاذ نے یوم جمہوریہ کا پس منظر بیان کیا ، اس تقریب میں تمام اساتذہ ، و اسٹاف ندوہ ، خاص طور سے مولانا عبد القادر ندوی ،مولانا سلیم اللہ ندوی ، مولانا ڈاکٹر ہارون رشید ندوی ، مولانا عبد الرحیم ندوی ، مولانا محمد فیضان ندوی نگرامی وغیرہ موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے