چٹگوپہ۔ 27؍جنوری (عبدالقدیر لشکری): چنچولی تعلقہ کے بھکنلی دیہات میں بتاریخ 28؍جنوری بروز منگل حضرت پیر اڑے صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا 44 واں سالانہ عرس و صندل شریف ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔پروگرام کے مطابق 28؍جنوری بروز منگل بعد نماز مغرب جلوس صندل ہوگا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت عبدالباسط قادری چشتی مرزائی صاحب کی جانب سے تمام مریدین اور عوام کے لئے طعام کا اہتمام کیا جائے گا اور 29؍جنوری بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب چراغاں بعد اورنماز عشاء محفل سماع منعقد کئے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ بتاریخ 28اور 29؍جنوری دونوںدِن طعام کا اہتمام رہیگا ۔ اس بات کی اطلاع مذکورہ درگاہ کے ذرائع نے دی ہے۔

