لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری): اتر پردیش کے سینئر لیڈر اور سابق قائم مقام وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے گورنر ہاؤس، لکھنؤ میں منعقدہ 76ویں یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران انہوں نے ریاست کی معزز گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مختلف کابینی وزراء، اعلیٰ افسران اور معززین شہر سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام معزز شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور ملک کے آئین کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں قومی اتحاد، حب الوطنی اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کا پیغام دیتا ہے۔
تقریب کے دوران مختلف ثقافتی پروگرامز اور ریاست کی ترقی کے حوالے سے اہم گفتگو کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکٹر رضوی نے اس موقع پر ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی عزم کا اعادہ کیا۔
یہ تقریب نہ صرف ریاست کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے