سدھارتھ نگر: بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علمائے کرام اور محترم قارئین کرام کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ جماعت کے معروف عالم دین، نامور قلم کار، بےباک و باکمال خطیب اور منہج سلف کے پاسبان و ترجمان علامہ عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی بڑی بھابھی اور برادر محترم شیخ محمد نسیم مدنی ساکن تینوا، ضلع سدھارتھ نگر کی والدہ ماجدہ کا کل گذشتہ بتاریخ:27 جنوری 2025ء بروز سوموار بہ وقت شام تقریباً 6بجے بعمر 90 سال بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔ انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه۔

موصوفہ نیک سیرت، پابند احکام شریعت، خلیق و ملنسار، تقوی شعار اور اپنے خاندان کی مثالی خاتون تھیں۔

  اطلاع کے مطابق موصوفہ کی نمازجنازہ اور تدفین آج بتاریخ:28/جنوری 2025ء بعد نماز عصر بہ وقت 4بجے شام ان کے آبائی گاؤں تینوا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔– إن شاء الله تعالى۔

آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔

اللہ تعالی موصوفہ کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين

مذکورہ اطلاع ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے دی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے تمام قارئین کرام سے مرحومہ کے لئے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ”۔

اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر والسلوان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے