عبدالقیوم ہمدم علی نگری

اے دو جہاں کے خالق قدرت ہے تیری اعلیٰ

حکمت ہے تیری اعلیٰ عظمت ہے تیری اعلیٰ

ہرشٸ تری نرالی دکھتی ہے خشک وتر میں

دیکھوں جہاں جدھربھی خلقت ہے تیری اعلیٰ

تو نے زمیں بناٸی جس پر شجر اگاٸے

اس پر بسایا ہم کو رحمت ہے تیری اعلیٰ

یہ آسمان اونچا جو بے ستوں کھڑا ہے

کیا خوب ہے بنا یا صنعت ہے تیری اعلیٰ

تخییل کی بلند ی عقل و فہم ہمارے

ہم کو عطا کٸے ہیں طاقت ہے تیری اعلیٰ

شمس و قمر نجوم و آب و ہوا یہ تیرے

تیرے ہی ملکیت ہیں قوت ہے تیری اعلیٰ

مشکور ہے یہ ہمدم تری نعمتوں کو پاکر

تو رب العالمیں ہے عظمت ہے تیری اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے