ظہیرآباد13/فروری (مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد مدرسہ اکبرالعلوم کریم کالونی ظہیرآباد کے زیر اہتمام جلسہ عام تکمیل حفظ قرآن مجید دستار بندی صدر مدرسہ ھذاسید منظور حسین کی صدرات میں منعقد ہوا۔ جس میں 7 طلباء نے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی ۔مہمان خصوصی پی ایم مزمل آحمد رشادی والا جاہی بنگلور مولانا ابو عبداللہ سالم قمر چتر ویدی ایجوکیشن اکیڈیمی بہار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جلسہ عام سے مولانا پی ایم مزمل بنگلور نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا کلام ہے اور یہ کلام اللہ سے نسبت ہونے کی وجہ سارے کلاموں میں افضل و اعلی ہے اور اس کلام سے جس کو نسبت ہوجائے اس کو دنیا و آخرت میں کامیابی، سرفرازی و بلندی نصیب ہوتی ہے۔مقدس کلام کو اللہ وتعالی نے سیدنا محمد الرسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ یہ ایسا مقدس کلام ہے جس کی حفاظت کا خود اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ذمہ لیا مسلمانوں کوچاہیئے قران کی فضیلت، حفاظ کرام کا مقام و مرتبہ کو پہچانیں اور قدر کریں۔
اس موقع پر حضرت مولانا ابو عبداللہ سالم قمر چتر ویدی نے کہا کہ انہوں نے اللہ سبحانہ تعالی کے احکامات اور حضرت نبی رحمت ﷺ کی تعلیمات پر سختی کے ساتھ عمل پیرا رہیں اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ قرآن پاک کو کثرت سے تلاوت کرنے کی عادت ڈالیں۔ قرآن  کی تلاوت کر نے قرآن مجید سے صحابہ کرام کو وابستگی تھی اس موقع پر مولا نا عتیق احمد قاسمی، مولا نا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی، جناب حافظ اکبر صدر مسجد فردوس نے طلباء میں سند اور جناب عارف غوری صدر بی آریس محلہ گڑھی نے طلباء کو تہنیت پیش کیا۔ اس موقع پر سید مسعود حسین سید عابد حسین سید ظفر پپو عارف غوری محمد افسر احمد علیم مخدوم ویگر موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے