نظام آباد تلنگانہ۔13/فروری(مشرقی آوازجدید): ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد شہر کے متوطن محمد ریحان ولد محمد عبدالباسط کو ،،ملبورن آسٹریلیا،، میں واقع ،،ڈائیکن یونیورسٹی،، نے مشین لرننگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے۔ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں انہیں معززین کی موجودگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی۔ ڈاکٹر محمد ریحان نے موجودہ دور کی اہم ضرورت الیکٹرانک کاروں میں استعمال ہونے والی ،،لیتھیم ایان بیٹری،، کی مدت عمر میں اضافہ اور اس کے بارے میں پیشن گوئی کرنے والے مشین لرننگ ماڈل کی تیاری کے موضوع پر یونیورسٹی پروفیسر ڈگلس کریگٹن کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ہے۔ ڈاکٹر محمد ریحان کو ،،ڈائیکن یونیورسٹی،، نے دوران تحقیق آسٹریلیا میں قیام کے لیے خصوصی اسکالرشپ بھی منظور کی تھی۔
ڈاکٹر محمد ریحان نظام آباد کے نامور پائپ ماچس تاجر سید نعمت علی عرف سلیم سیٹھ مرحوم کے نواسے اور جمعرات بازار میں مقیم محمد عبدالحکیم کے پوترے ہیں۔ ڈاکٹر محمد ریحان کو مشین لرننگ میں ڈاکٹریٹ ملنے پر ڈاکٹر سید وجاہت علی شکاگو‘سید فراست علی‘ سید شفاعت علی‘ سید یعقوب علی‘ سید عابد علی‘ سید سراج علی‘ محمد عبدالساجد‘ رئیس الدین ماجد لاسا لمسا چائے حیدرآباد‘ محمد اظہر فاروقی‘ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی‘ مسرت بیگم افراد خاندان اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے