ظہیرآباد/ کوہیر 15/ فروری (مشرقی آوازجدید): شعبئہ خواتین جماعت اسلامی ہند دگوال کے زیراہتمام جلسہ استقبال رمضان 16/ فروری 2025 ء اتوار کے روز دوپہر 2:30 بجے دن بمکان محمد فصیح الدین ہوٹل والے موضع دگوال میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت محترمہ آسیہ تسنیم  اسسٹنٹ سیکریٹری مرکز و رکن شوریٰ حلقہ تلنگانہ جماعت اسلامی ہند کریں گے جبکہ محترمہ ہاجرہ بیگم ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع سنگا ریڈی اور مقامی مقررین بھی اس جلسہ سے خطاب کریں گی۔ اسماء سلطانہ سیکریٹری شعبئہ خواتین جماعت اسلامی ہند دگوال نے خواتین و طالبات سے جلسہ استقبال رمضان میں شرکت کی خواہش کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے