بیدر۔ 17؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے تحت آروگیہ بھارت، رولر اسکیٹنگ یاترا ’’کاشی سے کاشی تک‘‘20 جنوری 2025 سے 12 مئی 2025 تک کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے جا رہی مسز سونی چورسیا،نے آج بیدر کے سرسوتی ودیا مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورننگ باڈی کے عہدیداران، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔، اتر پردیش، وارانسیکی سونی چورسیہ نامی خاتون نے کریڈا کلا بھارتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کاشی سے 20 جنوری کو ‘آروگیہ بھارت رولر اسکیٹنگ یاترا’ کا آغازا پنے سرپرست راجیش ڈوگرا کے ساتھ کیا۔ یہ یاترا کاشی شہر سے شروع ہوئی اور 20 ریاستوں، 500 شہروں اوردس ہزار دیہاتوں میں 10,550 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جو 12 مئی کو کاشی میں اپنی اسکیٹنگ کے ساتھ ختم ہوگی۔
سونی چورسیہ نے کہا کہ سکیٹنگ ٹروپ کا بنیادی مقصد ہندوستان کے وقار،اور شہرت میں بیداری پیدا کرنا اور ہر نوجوان کو حب الوطنی سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں بالخصوص تعلیم، سلامتی اور مساوات میں جرأت مندانہ اقدامات کریں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے