ڈاکٹر جاوید کمال

رمضان کا پہلا عشرہ ١١.٣.٢٥ کو مکمل ہو رہا ہے۔ اس دوران رمضان شروع ہونے سے لے کر اب تک مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اچھی بات ہے، رمضان کے اس مبارک ماہ کے لیے سبھی کو ایک دوسرے کو مبارکباد دینی چاہیے لیکن دیکھا گیا ہے سوشل میڈیا پر مبارکباد کا یہ سلسلہ خواتین کی طرف سے بھی جاری ہے۔ اعتراض اس مبارکباد پر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اعتراض اس پر ہونا چاہیے کہ ایسی تمام خواتین بے پردہ ہو کر اپنی تصویروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ ان میں کچھ شاعرات بھی شامل ہیں۔ یوں تو مشاعروں کی دنیا کے اسٹیج پر جانا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہوتی ہے۔ جہاں یہ اپنا کلام(یا دوسرے کا) سنانے کا کم دکھانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں اور وہاں ایسے لوگوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہوتی ہے جو مشاعرہ سننے کم دیکھنے زیادہ جاتے ہیں۔حد تو یہ ہے کہ کچھ ایسی شاعرات سوشل میڈیا پر سروں کو برہنہ رکھ کر اور میک اپ سے سرابور ہو کر رمضان کی مبارکباد اس طرح دیتی ہیں جیسے انہی کی کمی رہ گئی ہے۔کم از کم ایسے عالم اور فاضل لوگ جو سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر دیکھتے ہیں اور خود بھی رمضان کی مبارک باد دینے سے گریز نہیں کرتے ان کو ایسی تصاویر پر اعتراض اور نصیحت تو دینی ہی چاہیے۔دیکھا جائے تو اج کل مشاعرے کا اسٹیج محض ایک شو یا تماشہ بن کر رہ گیا ہے جہاں دو چار شاعرات کو چھوڑ دیا جائے تو باقی کا انداز کچھ نرا لا ہی ہوتا ہے۔ یوں تو کہا جاتا ہے کہ ماہ رمضان میں شیطان کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ شیطان تو بند ہو جاتا ہے لیکن اس کے کارندے باہر رہ کر اس کا کام انجام دیتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اج معاشرے میں مسلمان اپنی اہمیت کھوتے جا رہے ہیں حالانکہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ غیر مسلم بھائیوں کی طرف سے بھی اس ماہ کے لیے مبارک باد دی جاتی ہے یقینا وہ بھی مسلمانوں کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن کم از کم مسلمانوں کو اس ماہ کی اہمیت سمجھنی چاہیے۔مگر اج مسلمان صرف ایک دوسرے کا نقص نکالنے میں لگے ہوئے ہیں اج ہمیں تمام فرقوں میں بٹنے کے بجائے ایک ہونے کی ضرورت ہے اور اج کے وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ۔۔۔۔۔

 انصار شیخ سید یا خان بنیں ہم

 کچھ بھی ہوں مگر دین کی پہچان بنیں ہم

 پر قوم کی بکھری ہوئی حالت کو دیکھ کر

 یہ چاہیے کہ صرف مسلمان بنیں ہم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے