میربیدری، بیدر، کرناٹک

بیبیاں آج نظر آئیں جب باپردا
میر اُن سے منہ اپنا چھپاتا نظر آیا

بیبیوں نے پوچھا، اس کا مطلب؟ بولا
تم بھی منہ کھولے پھرتیں تو اچھا تھا

جلوہ دِکھاتی جاتی بیٹیاں ہیں، ہاہا
تم بھی گوارا ذلّت کرتیں تو اولیٰ تھا

کون کرے اسلامی وہ پردہ بی بی
رستہ دیتیں پھر دِل میں مجنوں کو بھی

اماں خدیجہ ؓ، عائشہ ؓ کی سیرت چھوڑو
رِیل بناؤ ، پائی پائی کو جوڑو

تم حالات کو سمجھو، ترک کرو برقع
خود کو مسلماں سمجھنا باپردہ کیسا

پردہ مشکل پیدا کرتا ہے ہم کو
اس لئے پردہ چھوڑو، خود جلوہ دیکھو

یہ سن روئی بیبیاں، واں سے روانہ ہوئیں
تھی معصوم وہ بیٹیاں واں سے روانہ ہوئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے