بگدل: جماعت اسلامی ہند بگدل کے ایک وافد نے ممبر آف پارلیمنٹ ضلع بیدر جناب ساگر کھنڈرے اور جناب اشوک کھینی صاحب سابق MLA بیدر ساوتھ کے بگدل دورے کے موقع پر بگدل عوام کے مسائل کو ایک میمورنڈم کے ذریعے واقف کروایا گیا ساتھ ہی اپیل کی گئی جلد سے جلد میمورنڈم میں شامل کاموں مکمل کریں۔ آخر میں جناب ساگر کنھڈرے (MP) جناب اشوک کینھی صاحب سابق(MLA) بیدر ساوتھ کو رمضان کے موقع کی مناسبت سے کنڑا زبان میں قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس وفد میں جناب معین الدین ٹیچر رکن جماعت اسلامی ہند بگدل جناب ضمیر الدین صاحب وایس چیرمین بگدل جناب اقبال غازی ناظم ضلع بیدر زبیر غازی صدر SYM بگدل برادر متین کارکن جماعت اسلامی ہند بگدل محمد سہیل احمد (POWER GYM) محمد سابر(HRS) اور عقیل غازی موجود رہے۔
