اعظم گڑھ، 25 مارچ (نامہ نگار): خون عطیہ کی معروف تنظیم سیکڑوں مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرانے والی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں اعظم گڑھ کے موضع چیونٹہی میں مدرسہ امدادالعلوم کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے کارکنان نے ایوارڈ ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ذاکر حسین نے مولانا انور داؤدی کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر محمد عاطف،محمد باسط سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں سے مریضوں کو مفت خون مہیا کرنے کی عظیم خدمت انجام دے رہی ہے۔ مریضوں سے بغیر کوئی معاوضہ لئے الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگ مفت خون مہیا کراکر انسانیت کی مثال قائم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے