ظہیرآباد 3/اپریل (مشرقی آوازجدید): حکومت تلنگانہ نے راجیو یووا اسکیم درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اپریل 2025 مقرر کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ضلع بھر میں اقلیتی طبقات کی  بیروزگار نو جوانوں سے محمد تاج الدین تاج صدر مینارٹی ویلفر ایسوسیشن ضلع سنگاریڈی آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ میں خود روز گار اسکیم کے تحت ایک راشن کارڈ پر ایک خاندان کا صرف ایک فرد ہی اہل ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت 50 ہزار روپئے تا 3 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائیگی۔ مزید انہوں نے حکومت تلنگانہ چیف منسٹر جناب اینمولا ریونت ریڈی  سے خواہش کی ہے کہ اس اسکیم میں تعلیم یافتہ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، بیروزگار نوجوانوں کو پہلی ترجیح دینےکے لئے احکامات جاری کریں تا کہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچ سکے۔
اس اسکیم کے تحت غیر زرعی شعبہ میں امیدواروں کی اہلیت کی عمر کم جولائی 2025 تک 21 تا 55 سال ہو اور دیگر مربوط شعبہ جات سے وابستہ افراد کیلئے 21 تا 60 سال کی عمر کا تعین کیا گیا ہے اور رورل (دیہی) علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی سالانہ آمدنی دیڑھ لاکھ روپے ہو ۔ جبکہ شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو۔ قواعد کے مطابق 50 ہزار روپے تک کی رقم صد فیصد سبسیڈی کی دی جائیگی۔ جبکہ ایک لاکھ روپئے میں سے 90 فیصد رقم سبسڈی کی حامل اور 10 فیصد رقم بینک کا قرض رہے گا۔ اسی طرح 2 لاکھ روپے تک دی جانے والی امداد میں 80 فیصد سبسیڈی اور 20 فیصد بینک کا قرض جبکہ 3 لاکھ روپئے تک کی امداد میں 70 فیصد رقم سبسڈی کی حامل ہوگی اور ما باقی 30 فیصد رقم بینک کا قرض ہوگا ۔
اس اسکیم سے استفادہ کے خواہشمند افراد کے لئے آدھار کارڈ، راشن کارڈ، یا انکم سرٹیفکیٹ ، کاسٹ سرٹیفکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس، پان کارڈ داخل کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت کے رہنمایا نہ خطوط کے مطابق دیئے گئے ویب پورٹل او بی ایم ایم ایس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اہل اور خواہشمند بیروزگار نوجوان و افراد و اقلیتی طبقات مسلم، عیسائی، سکھ، جین ، بدھسٹ اور پارسی سے تعلق رکھتے ہوں وہ14 اپریل تک  http://tgobmms.cgg.gov.in ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں داخل کریں۔ درخواستوں کے آن لائن ادخال کے بعد ہارڈ کاپی (ان کی نقل ) ایم پی ڈی او آفس یا میونسپل کمشنر کے دفتر پر داخل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے