ظہیرآباد 12/اپریل(مشرقی آواز جدید): ساوتھ سنٹرل ریلوے اسٹیشن ظہیرآباد کے مینجر نے ، تحصیلدار کوہیر، سب انسپکٹر کوہیر پولیس اسٹیشن کے نام ایک لیٹر جاری کرتے ھوئے بتایا کہ کوہیر میں واقع ریلوے گیٹ کو پٹریوں کی مرمت اور دیگر تعمیری کام کے تحت 13 اپریل تا 17 اپریل کی شام تک عارضی طور بند رکھا جائے گا۔

اس ضمن میں تحصیلدار کوہیر وسب انسپکٹر کوہیر پولیس اسٹیشن کو چاہیئے کہ عوام کے ساتھ تعاون کریں اور ہدایات جاری کریں کہ کچھ دنوں کے لئے متبادل راستے سے اپنی آمدورفت کو جاری رکھیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ سرکاری ملازمین کی ہدایت پر عمل کرتے ھوئے تعاون کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے