مہراج گنج (نمائندہ): مہراج گنج شہر کی مشہور و معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ عربیہ صادقیہ کے جلسہ دستار بندی کے اسٹیج سے پیر طریقت، رہبر شریعت، معلم اخلاق حضرت مولانا لیاقت علی خان صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے بہت ہی خوبصورت پیرائے میں بصیرت افروز تقریر فرمائی، حضرت مولانا نے فرمایا کہ ہمارے برے حالات اس بات کے شاہد ہیں کہ ہمارا رب ،ہمارا خالق ومالک ،ہمارا مسجود معبود ہم سے راضی نہیں ہے ۔ اگر ہمارا معبود ،ہمارا مسجود ہم سے راضی ہوتا تو یقیناً ہم پر یہ برے حالات نہیں ہوتے ہمارے ،مذہبی مسائل ،ہمارے مساجد ،مدارس خانقاہ اور ہمارے قبرستان وعیدگاہوں کو جو خطرات لاحق ہیں یہ سب ہمارے اعمال کے سبب سے ہے۔ اعمالکم عمالکم یعنی جیسے ہمارے اعمال ہوں گے ویسے ہی حکمران ہم پر مسلط کیے جائیں گے۔ اس لئے مسلمانوں اگر چاہتے ہو کہ تمھارے حالات بہتر ہوں تو ابھی سے توبہ کرو گناہوں سے باز آجاؤ اور اپنے معبود ومسجود سے اپنا رشتہ مضبوط کر لو ۔ان شاء حالات بدل جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس جلسہ دستار بندی میں 27/حفاظ کرام کے سروں پر دستار باندھ کر ان کااعزاز واکرام کیا گیا۔ پیر طریقت رہبر شریعت کے رقت آمیز دعاپر شب کے ساڑھے بارہ بجے یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔

اس جلسہ دستار بندی کو کامیاب بنانے میں صدر جامعہ ایڈوکیٹ اقبال خان صاحب ،خازن جامعہ ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی ،نائب صدر جامعہ ڈاکٹر ابرار احمد ناظم جامعہ مولانا محمد اطہر صاحب قاسمی کی شب وروز کی محنتوں ،مشوروں اور دعاے نیم شبی کا بڑا حصہ ہے۔صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مولانا شبیر احمد قاسمی نے تمام اراکین جامعہ و ناظم جلسہ مولانا اشفاق اللہ خان ندوی اور حاضرین جلسہ کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے