لواحقین ریسکیو ٹیم کے نہ پہنچنے پر پریشان، ریسکیو ٹیم کا انتظار کر رہے انتظار

(عبدالمبین منصوری) 

سدھارتھ نگر: ضلع ہیڈ کواٹر کے بیلسر محلہ کے دو نوجوان 16 سالہ نور عالم ولد عبدالکریم اور 15 سالہ عاطف ولد محمد حنیف آج سہ پہر تقریباً 3 بجے بان گنگا، شہرت گڑھ میں نہانے گئے تھے۔

شام تک دونوں کے واپس نہ آنے پر اہل خانہ تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

پولیس انتظامیہ اور ایم ایل اے ونے ورما موقع پر کافی دیر تک موجود تاہم ریسکیو ٹیم کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے تاحال دونوں بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

جائے وقوعہ پر کشیدگی کا ماحول ہے۔ لوگ امدادی کام شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کیے لیکن رات کا کافی حصہ گزرنے کی وجہ سے این ڈی آر ایف کی ٹیم لاش کو صبح تلاش کرنے کو کہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے ونے ورما نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے گفتگو کیا، ہر طرح کی امداد کرنے کی يقين دھانی دلائی اور مقامی عوام کی موجودگی میں ایس پی ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن سے فون پر بات کر ان سے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھیجنے کی درخواست بھی کیا اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ پولیس ٹیم رات بھر موقع پر موجود رہے تاکہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔

اس واقعہ کے سلسلے میں ایس ڈی ایم سے بھی انہوں نے بات کیا تو انہوں نے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ غوطہ خوروں کی ٹیم صبح سویرے پہنچ کر روشنی میں ان بچوں کی تلاش شروع کر دے گی کیونکہ غوطہ خوروں کے لیے اندھیرے میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس وقت بھی ماہی گیروں کی ٹیم ان کی تلاش میں مصروف ہے اور تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے