بیدر۔27؍ مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بوائی کے بیج، کرشی بھاگیہ یوجنا، نامیاتی کاشتکاری اور حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی دیگر اسکیموں کے فائدے کسانوں میںوقت پر بتادیں اور بیجوں کووقت رہتے تقسیم کردیں۔ وہ منگل کو ضلع پنچایت، محکمہ زراعت، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، بیدر کے مشترکہ اہتمام میں چامبول گاؤں میں بوائی کے بیجوں کی تقسیم اور فصل کا علاج اور کیڑے مار ادویات کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔بیدر کے جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت جناب ضیاء اللہ ۔کے، نے افتتاحی سیشن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرام پنچایتوں کو 29 بیج تقسیم کرنے والے مراکز کے بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے جہاں سویا اور دیگر بیجوں کو ذخیرہ کیا جاتا ہے اور بوائی کے بیج تاریخ وار بنیاد پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ بروقت بارشوں کی وجہ سے ارد، نیم اور مخلوط فصلوں کو زیادہ ترجیح دی جائے۔ اور کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ڈی اے پی کی بجائے کمپاؤنڈ کھاد استعمال کریں۔زرعی تحقیقی مرکز کے ایک زرعی سائنسدان ڈاکٹر ملیکارجن لنگ دلی نے مربوط کاشتکاری کے نظام اور بیج کے علاج کے بارے میں تربیت دی۔
اس موقع پر ضلع کسان سماج کے صدر سدرامیا سوامی، بیدر کرشی وگیان کیندر کے سربراہ ڈاکٹر آر ایل جادھو، چامبول گرام پنچایت کی صدر سریکھا ارجن کولی، نائب صدر دولت راؤ، چامبول پی کے پی ایس صدر سنیل پاٹل، ضلع کسان سماج کے ممبران سنجو پاٹل کنلی، تعلقہ پنچایت کے ممبران، رام راؤپاٹل ، ناگیندر پاٹل ، بنڈپاجیانتے ، دھن راج پاٹل، اُمیس موٹے، چندرکانت ہپلگاؤں اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
