میربیدری، بیدر،کرناٹک

سب کچھ اچھا ہورہاہے
زنخے کو لڑکا ہورہاہے

سوچتارہتاہوں اُس کو
کیسے کہوں کیا ہورہاہے

بھابی اچھی خاصی ہیں
بھائی تو گنجا ہو رہاہے

مجھ کو سننے کی ہے تلقین
سن لیا بکوا ہورہاہے

ایسی خبروں سے دیکھو
عالم ننگا ہو رہاہے

ہم بھی بوڑھے ہو چکے ہیں
بچہ دولہا ہو رہاہے

ایسی سرجری ہے لوگو
چھلنی کا بدھنا ہورہاہے

آپس میں مل بیٹھتے ہی
دیکھو کنتھا ہو رہاہے

ناک سے، آنکھوں سے، اُس کی
رشتہ پکا ہو رہاہے

گرہے خلاف ، ہے وہ غدار
اک یہی دھندا ہورہاہے

نکلی آئی مونچھ ، اُدھر
یاربھی چنگا ہو رہاہے

ستہ سارا وپکشوں کو؟
میرکو صدمہ ہورہاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے