بیدر۔ 28؍ مئی(شاروق حسن قادری): اقلیتی بہبود محکمہ کے تحت چلنے والے مرارجی دیسائی اقلیتی رہائشی اسکول، سرکاری مسلم رہائشی اسکول، اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام رہائشی اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے امتحان پہلے ہی منعقد ہو چکا ہے۔امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی فہرست محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ اور ضلع دفتر کے نوٹس بورڈ پر جاری کی گئی ہے۔فہرست میں شامل طلبہ کو کونسلنگ کے ذریعہ اسکولوں میں سیٹ الاٹ کرنے کے لیے 30 ؍مئی 2025 کو صبح 8:00 بجے ضلع اقلیتی بہبود دفتر، مولانا آزاد بھون، چک پیٹ رنگ روڈ، بنجارا بھون کے قریب، بیدر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ اطلاع ضلع اقلیتی بہبود افسران نے پریس نوٹ کے ذریعے جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے