ظہیرآباد۔ 29/ مئی (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام ایک خصوصی خطاب بعنوان "سیرت ابراہیمی اور حقیقت قربانی "بتاریخ 31/ مئی 2025 بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں زیر صدارت مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر وخطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جناب محمد قیصر غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ نے برادران ملت سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی پر خواہش کی ہے۔۔۔۔
