سنت کبیر نگر (پریس ریلیز): مدرسہ بستان العلوم پولی میں انجمن اصلاح الطالبین کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں محمد وسیم سلمہ نے کی جس کی قرآن کی تلاوت شمشاد احمد نے جب کی نعت محمد سیماب نے پیش کی۔ وہیں مدرسہ کے فعال سرگرم استاذ نورعالم حلیمی نے کہا کہ علم ایک ایسی روشنی ہے جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہے۔ علم انسان کو شعور، فہم اور ادراک عطا کرتا ہے، جس سے وہ اچھے اور برے میں فرق کر سکتا ہے۔ یہی علم انسان کو اشرف المخلوقات بناتا ہے۔
وہیں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ اسلام میں علم کی بے پناہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ قرآنِ پاک کی پہلی وحی ہی "اقْرَأْ” یعنی "پڑھ” کے حکم سے شروع ہوتی ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔” اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علم کا حاصل کرنا دین کا بھی اہم حصہ ہے۔
وہیں شعبہ حفظ کے استاد محمد الطاف حلیمی نے کہاکہ علم انسان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔ آج جتنی بھی ترقی، ایجادات اور سہولتیں ہمیں میسر ہیں، یہ سب علم کی ہی بدولت ہیں۔ علم ہی کے ذریعے انسان چاند اور مریخ پر پہنچا ہے، سمندروں کی گہرائیاں ناپیں اور بیماریوں کا علاج ڈھونڈ نکالا۔
ایک جاہل انسان نہ صرف خود پریشانیوں میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتا ہے، جبکہ ایک تعلیم یافتہ انسان معاشرے کا مہذب، بااخلاق اور ذمہ دار فرد بنتا ہے۔ علم انسان کے کردار کو نکھارتا ہے اور اس کی سوچ کو بلند کرتا ہے۔
علم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی بہتری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی علم حاصل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں، خاص طور پر بچوں اور بچیوں کی تعلیم کو اہمیت دیں، کیونکہ تعلیم یافتہ نسل ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔
مذکورہ باتیں حفظ الرحمن کامل بستوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد ہاشم، محمد صادق وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے