محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک

’’ ہاں بھئی ہاں ، پوری رات جیت کا ہنگامہ اور آتشبازی جاری رہی‘‘ وہ یکایک رک پر پوچھا’’نوجوان بچے رات بھر آتشبازی کرنے کی رقم کہاں سے لائے ہوں گے؟‘‘
جواب دینے والاپہلے ہنسا اور پھرہنستے ہوئے کہنے لگا’’پڑھنے والے نوجوان بچوں کے پاس پیسے توہوتے نہیں، ٹھیک ہے ، اس کا انتظام Betting سیٹھ نے کیاتھا ‘‘
’’کیوں، کیوں اس نے کیوں کیاتھا ؟‘‘ تجسس سے پوچھاگیا۔ جواب دیاگیا’’کرکٹ کاجنون باقی رہے ، اور نئے نئے نوجوان کرکٹ اور جوے کی طرف بیک وقت متوجہ رہیں ، اور سٹے کاکاروباربھی پھلتا پھولتا رہے ‘‘
پھر کچھ نہیں پوچھاگیا۔ چہر ااُتر ہواتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے