ظہیرآباد/مگڑم پلی 8/جون (مشرقی آواز جدید): محمد اکبر مجلسی قائد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مقامی جمعیت اہلحدیث حلقہ دھناسری کی جانب سے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی پر خلوص مبارک بادپیش کی. تقبل اللہ منا ومنکم مقامی.
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت اہلحدیث حلقہ دھناسری منڈل مگڑم پلی ضلع سنگاریڈی میں عید الاضحی کی نماز بڑے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی- موضع دھناسری میں مرد حضرات اور خواتین کے لئے الگ سے نماز کے انتظام کے ساتھ عیدالاضحی کی نماز موضع دھناسری کے عیدگاہ میں ادا کی گئی۔۔۔
