بسوا کلیان عید گاہ میں مولانا محمد نصیر الدین صاحب خطاب
بسوا کلیان: (نامہ نگار): ذی الحجہ کا مہینہ ہمیں حضرت سیدنا ابراھیم علیہ السلام کی یاد تازہ کراتا ہے, اور ہم سب رہتی دنیا تک سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کے اسوہ کو اپنا کر دُنیا میں سر خرو ہوسکتے ہیں, ابراھیم علیہ السلام کی شرک سے پاک ذندگی ہے, مولانا محمد نصیر الدین جناب صاحب کا 7جون 2025 کو صبح 8.30 بجے عید گاہ بسوا کلیان میں عید الاضحی کے موقع پر خطاب, مردوں کے لئے حضرت سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کا اسوہ, عورتوں کے لئے حضرت ہاجرہ علیہا السلام کا اسوہ,اور بچوں کے لئے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کا اسوہ قیامت تک انسانوں کے لئے ذندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے ,
انہونے مزید کہا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام اور ایمان والوں کو نصیحت فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق مُکمل یقین کے ساتھ اور مضبوط ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تربیت کے لحاظ سے ہم سب کو چاہیئے کہ موجودہ دور میں زندگی کا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں تو وہ باپ کے لئے, ماں کے لئے اور اولاد کے لئے بہترین طریقہ اسوہ ابراھیمی جو ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں عید گاہ بسوا کلیان میں عید الاضحی کی نماز, عید کا عربی خطبہ اور دعا حافظ میر فرخندہ علی صاحب نے ادا کرائی اور عید الاضحی کے موقع پر عید گاہ بسوا کلیان میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کئے بہت ہی خشوع وخضوع کے ساتھ آپس میں ایک دوسرے گلے ملتے رہے اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
