بیدر۔ 8؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول (اول تا ہشتم) بھالکی میں طلبہ وطالبات کے لئے داخلے جاری ہیں۔ یہ ایک سرکاری لیکن معیاری اسکول ہے یہاں پڑھنے والے طلبہ آج انجینئر ، سی اے ، ڈاکٹر ، اور لیکچرر بن چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے طلبہ وطالبات کو مفت کتابیں اور سال میں دومرتبہ یونیفارم دیاجاتاہے۔ جوتے اور دوجوڑی موزے دئے جاتے ہیں۔ ہفتہ میں پانچ دن دودھ اور راگی دی جاتی ہے۔ دوپہر کے گرم کھانے کانظم ہے۔ ہفتے میں چھ دن انڈے کھلائے جاتے ہیں۔ لائبریری اور سائنس لیب کی سہولت ہے۔ دینی تعلیم پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ ہر کلاس میں بجلی ، پنکھا، اور فرنیچر ہے۔ ہر ماہ ضلع کے معروف پروفیسر یالیکچرر سے طلبہ کو خصوصی کلاس لی جاتی ہے۔ کوئز کلچر عام ہے۔ لہٰذا اولیائے طلبہ سے گزار ش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بھالکی کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میں داخلہ کرائیں۔رابطہ کے لئے 8904566612پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
