بیدر۔ 19؍جون (پریس نوٹ): اردو زبان کی معروف تنظیم یارانِ ادب اوراردو صحافیوں کی رجسٹر ڈ تنظیم کلیان کرناٹک ارد وجرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر کے طلبہ وطالبات میں بیاگ ، نوٹ بک ، پین ، پنسل ، ٹفن باکس اور دیگر اشیاء مفت تقسیم کیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ساہتیہ یوواپرسکار یافتہ ڈاکٹر غضفراقبال گلبرگہ تھے۔ جب کہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید عارف صاحب (گلبرگہ)، ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی (گلبرگہ) الحاج صادق کرمانی (گلبرگہ) کے علاوہ محمدیوسف رحیم بیدری ، محمد عمران خان اور سراج الحسن شادمان شریک رہے۔ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر کے صدر معلم جناب عبدالسلیم کی جانب سے گلبرگہ اور بیدر کے تمام مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔

بعدازاں اپنے خطاب میں صدرمعلم جناب عبدالسلیم نے بتایاکہ یاران ِ ادب کے سکریڑی جناب محمدیوسف رحیم بیدری گذشتہ چار سال سے ہمارے اسکول کے طلبہ وطالبات کے لئے تحائف کی شکل میں کچھ نہ کچھ دیتے آئے ہیں۔ امسال بھی ان کی دونوں تنظیموں نے ہمارے طلبہ وطالبات کے لئے بیاگ ، نوٹ بکس ، ٹفن باکس ، پانی پینے کی بوتل ، کتابوں کاکور اور دیگر اشیاء تحفتاً دی ہیں۔ اس کے لئے ہم ان کے شکرگذار ہیں۔ موصوف نے یہ بھی کہاکہ ان کے اسکول کا یوٹیوب چینل ہے اس کو سبسکرائب کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کی سرگرمیوں کودیکھاجاسکتاہے۔ یہاں کی بستی کو تعلیم یافتہ بنانا ہمارا مقصد ہے۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذۂ کرام طلبہ کو نصابی کتابیں ضرور پڑھائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کا رابطہ لغت (ڈکشنری) سے بھی ہو۔ جس قدرطلبہ ڈکشنری دیکھیں گے، اس کااستعمال کریں گے، اس قدر ان میں قابلیت پید اہوگی۔ موصوف نے کہاکہ سرکاری اردو اسکول گنگاجمنی تہذیب کے مظہر ہیں۔ یہاں مسلمان اساتذہ کے علاوہ غیرمسلم اساتذہ بھی طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔میں فیض پورہ سرکاری اسکول کے ذمہ داران کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انھوں نے ایک اہم پروگرام رکھا۔ جس سے طلبہ کی مدد ہوگی۔ بعدازاں تمام طلبہ وطالبات میں بیاگ اور کاپیوں کے علاوہ دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔اسکول کے علاوہ طلبہ وطالبات نے بھی مذکورہ دونوں تنظیموں اور ان کے ارباب مجاز کاشکریہ اداکیا۔ جناب خورشید صاحب ، ایرنا سراور خواتین ٹیچرس موجودتھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے