شہپر

جولائی 1, 2025
[ڈاکٹر غضنفر اقبال کو بال ساہتیہ پرسکار تفویض کیے جانے کے اعلان پر]

■محمد بدرالدین (گلبرگہ)

میرے شہر کے
ایک زیرک فرزند
مانند ستارہ
اردو بستیوں پر
ہے سایہ فگن
ان کو عطا ہوئی
وراثت میں
دانش و حکمت
علم وادب کی دولت
اور جداعلٰی سے ملا
علم دین کا ادرک
ہر میدان کے ہیں
وہ علم بردار
نوجوان قافلہ کے ہیں
وہ سپاہ سالار
حوصلے….. شاہین جیسے
نظر…….. شکرا جیسی
ان کا قلم
جب سے چلنا سیکھا
کبھی رکا ہی نہیں
ان کی طرز نگارش
 آفتاب و مہتاب جیسی
ہر لمحہ
اردو زباں و ادب کی
سربلندی کی خاطر
پیہم عمل پیرا
کچھ کر گزرنے کا جذبہ
سمندر کے لہروں کی مانند
تلاطم خیز
ان کی تحریریں
جنوں کے ہیں ترجمان
 پرانے جہاں کھوجتے
نئے آباد کرتے
قلم کاروں و قارئین میں
نیا جوش و امنگ جگاتے
 اردو زباں وادب کے لیے
خود کو سدا متحرک رکھتے
ان کی بیشتر تصانیف
علم وادب کی دنیا میں
گراں قدر ومنزلت کی حامل
رب نے بخشی ہے
انہیں بے پناہ جاہ وحشمت
فی الحال
چوبیس تصانیف
ان کی کاوشوں کا ہے نتجہ
علاقائی و قومی سطح کے
بارہ ایوارڈ عطا کئے گئے
کیا جواں کیا بزرگوں
سب ہی ہیں
ان کے قدر داں
دھوم مچی ہوئی ہے
علمی وادبی دنیا میں
ساہیتہ اکادمی نے
ان کی تصنیف
"قومی ستارے”
کوقومی سطح کا باوقار
بال ساہیتہ پرسکار 2025
 کے لےکیا ہے انتخاب
گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ
بھی اس تصنیف کو
نواز چکی ہے اعزاز سے
اس تحریر کے ہیں راقم
ڈاکٹر غضنفر اقبال
چند ماہ سے
وہ واٹس ایپ گروپ
کے ہیں سر براہ
جس کا نام ہے ….
 کاغذ دکن بیورو …
جو زندگی کے ہر رنگ سے  ہے مزین
مذہبی،علمی و ادبی، سیاسی
چھوٹی بڑی سرگرمیاں
کتابوں کے رسم اجرا
مشاعرے و نشستوں کی اطلاعات
شعرا وادبا کے ارتحال و برسی
اور تہنیت وتعزیت کی خبریں
نئی پرانی تخلیقات
کتابوں پر تبصرے وتجزیے
 گھر بیٹھے کر رہے ہیں
قارئین کے ذوق کی تسکین کا ساماں
سر زمین گلبرگہ سے
ملکی و غیر ملکی
خبروں کی دنیا کا در
وا کئے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے