کاوش فکر: انصر نیپالی
عظمت صحابہ پر جان و دل لٹائنگے
ہم صحابہ کے جیسا لوگوں کو بنائنگے
جس نے نور ایماں سے مصطفیٰ کو دیکھا تھا
وہ میرے صحابہ تھے جن کو رب نے پرکھا تھا
تذکرے تمہارے ہیں کتب آسمانی میں
تربیت نبی کی ہے سب کی زندگانی میں
"سورہ فتح” میں رب نے خوبیاں گنائی ہیں
جس نے اپنی پیشانی سجدوں سے سجائی ہیں
سخت کافروں پر ہیں مومنوں سے ہمدردی
ہر گھڑی طلب کرتے عرش والے کی مرضی
عرش سے ملا سب کو مغفرت کا پروانہ
"رضی اللہ عنہم "ہے محنتوں کا نذرانہ
دین احمد مرسل ہم تلک جو پہنچائے
وہ میرے صحابہ تھے جان تک بھی لٹوائے
جو میرے صحابہ کی عیب جوئی کرتا ہے
وہ نبی کا دشمن ہے دل میں بعض رکھتا ہے
"لا تسبوا اصحابی ” دنیا کو بتانی ہے
طعن و تشنیع مت کرنا کفر کی نشانی ہے
سب کا اپنا منصب ہے اختلاف مت کرنا
منہج صحابہ سے انحراف مت کرنا
ہم صحابہ کا انصر ذکر خیر کرتے ہیں
منہج صحابہ پر آؤ مل کے چلتے ہیں
