(جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کے لئے)
میربیدری، ضلع بیدر۔ کرناٹک
انقلابی شخص ہیں وہ
یک شبابی شخص ہیں وہ
کچھ گلابی شخص ہیں وہ
انتسابی شخص ہیں وہ
پوچھتے ہیں ، لوگ ٹیڑھے
کیاجوابی شخص ہیں وہ ؟
ملتے تو ہرگز نہیں ہیں
کل نصابی شخص ہیں وہ
ہاں کتابوں سے بندھے ہیں
’’لاکتابی‘‘ شخص ہیں وہ
سب کو وہ محفوظ رکھیں
اک حُبابی شخص ہیں وہ
لڑکھڑاتی چال ہے میر
کیاشرابی شخص ہیں وہ ؟
(نوٹ:۔ ڈاکٹر غضنفر اقبال کے جملے ’’انقلابی شخص ہیں وہ ‘‘ پر یہ نظم کہی گئی)

