ظہیرآباد 10 جولائی (مشرقی آواز جدید): انڈین ہائی اسکول کوہیر کے زیر اہتمام و تلسمیہ وسِکل سل سوسائٹی کے زیر نگرانی 13 جولائی بروز اتوار بھارت فنکشن ہال کوہیر میں منعقد ہونے والے عطیہ کیمپ میں شرکت کرنے کے لیے آج انڈین ہائی اسکول کرسپانڈنٹ محمد منور علی نے سابقہ نمائندہ رکن منڈل پرجا پریشد عبد الحنان جاوید و حرکیاتی کانگریس قائد ماجد انجنئیر کے ہمراہ رکن پارلیمان ظہیر آباد سریش شیٹکار سے ملاقات کرتے ہوئے، اس یک روزہ خون کا عطیہ کیمپ میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامہ حوالے کرتے ہوئے، شرکت کرنے کی درخواست کی، جس پر رکن پارلیمان ظہیرآباد نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا، اور رضاکارانہ طور پر اس طرح کے کار خیر کی جانب پہل کرنے پر محمد منور علی کی سراہنا کی۔

واضح رھیکہ انڈین ہائی اسکول کوہیر محمد منور علی کی جانب سے اس خون کا عطیہ کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے ہمت افزائی کرنے کے لیے رکن اسمبلی ظہیرآباد، کے مانک راو و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیر آباد ڈاکٹر اے چندر شیکھر کے علاوہ سابقہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمین محمد تنویر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے دعوت نامہ حوالے کرتے ہوئے شرکت کی درخواست کی گئی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے