نظام آباد(12/ جولائی(مشرقی آوازجدید): شہر کا بافیض ادراہ مظہرالعلوم مسجد طیبہ آٹونگر نظام آباد میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نےرکنیت حاصل کی
زیر قیادت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیتہ علماء ہند )زیر سرپرستی حافظ پیر شبیر احمد صاحب (صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ) زیر نگرانی حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب (خادم جمعیۃ علماء) ملت اسلامیہ کی دینی قیادت ملی مسائل کے حل آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کے لئے جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبر سازی مہم جاری ہے اسی سلسلہ میں ادارہ مظہرالعلوم مسجد طیبہ میں جمعیتہ علماء ہند کا ممبر سازی کیمپ لگایا گیا جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جمعیتہ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی۔
جمیع ارکان جمعیۃ کی جانب سے تمام مسلمان بالخصوص شہر نظام آباد سے گزارش کی جاتی ہیکہ اس ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ، اسی طرح ضلع نظام آباد کے منڈلوں میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ اپنے تمام جاننے والوں کو اس سے واقف کروا کر ممبر بنائیں۔
اس موقع پر موجودحاضرین میں مولانا آصف ایوبی صاحب مولانا عبدالناصر قاسمی ،مولانا سید ثناء اللہ،مولانا واصف ایوبی،،حافظ عبدالولی، مظہری
فہام الدین،عبداللہ انجینیر،حافظ اسامہ دیگر موجود تھے۔۔۔۔
